0
Wednesday 15 Sep 2021 22:12

پی ٹی آئی ملتان کی ضلعی صدر برطرف، حامی خواتین کا احتجاجی مظاہرہ 

پی ٹی آئی ملتان کی ضلعی صدر برطرف، حامی خواتین کا احتجاجی مظاہرہ 
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف وومن ونگ کی ضلعی صدر ذہین کنول کی سبکدوشی کے خلاف پی ٹی آئی کی مقامی خواتین کارکنوں نے احتجاج کیا اور اسے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری قربان فاطمہ اور عہدے دار ذکیہ بی بی کی سازش قرار دیا، مظاہرین نے پی ٹی آئی قیادت سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کی دیرینہ کارکن ذہین کنول کی برطرفی کا نوٹس لیا جائے اور ذہین کنول کو فوری طور پر عہدے پر بحال کیا جائے۔ مظاہرے میں نجمہ بی بی، حنیفہ، شبنم، خورشید بی بی، علشبہ، عاصمہ، عابدہ پروین اور دیگر پی ٹی آئی کارکن وعہدے دار شامل تھیں۔ ان  کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں ن لیگ سے آنے والی خواتین عہدے دار سازشوں میں ملوث ہیں اور پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ذکیہ بی بی اور ذہین کنول میں ایک این جی اوز کے معاملہ کا تنازعہ ہے، جو غیرسیاسی ہے اور اس میں تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن قربان فاطمہ نے ان سے ساز باز کر کے ذہین کنول کے خلاف ایک محاذ بنایا ہوا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذہین کنول گزشتہ 16 سال سے تحریک انصاف انصاف میں مختلف عہدوں پر کام کررہی ہیں، وہ کرپشن تو دور کی بات کبھی ورکرز کے خلاف بیان بازی بھی نہیں کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ اپنے شوہر کے لیے سرکاری محکموں سے ٹھیکہ مانگنے والوں کی حقیقی کارکنوں کے خلاف کاروائی کسی طور بھی قابل برداشت نہیں، چیئرمین عمران خان و دیگر اعلی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے، دیرینہ کارکنوں کے خلاف (ن) لیگ سے آنے والے ایسے عناصر کا احتساب کیا جائے تاکہ پی ٹی آئی کے حقیقی ورکروں میں ان لوگوں کی وجہ سے پائی جانے والی بددلی کا خاتمہ ہو سکے اور ان کے خلاف خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 954029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش