0
Wednesday 15 Sep 2021 22:21

جرنلسٹ اور جرنلزم پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی، شہلا رضا

جرنلسٹ اور جرنلزم پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی، شہلا رضا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ فیک نیوز حکومت خود دیتی ہے۔ ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو میں شہلا رضا نے کہا کہ جرنلسٹ اور جرنلزم پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ فیک نیوز حکومت خود دیتی ہے، ایک دن کہتے ہیں آٹے کی قیمت کم کریں گے، اگلے دن بڑھ جاتی ہے۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ڈکٹیٹر کے دور میں بھی یہ نہیں ہوا کہ صحافیوں کو اسمبلی میں نہیں آنے دیا گیا ہو۔ اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں پیکا کے نام سے مسلم لیگ ن نے یہ کام کیا تھا اب یہ نیا طریقہ آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 954031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش