0
Thursday 16 Sep 2021 23:50

بی آر ٹی کی کامیابی کے بعد پرانی بسوں کو اسکریپ کرنے کا کام تیزی سے جاری

بی آر ٹی کی کامیابی کے بعد پرانی بسوں کو اسکریپ کرنے کا کام تیزی سے جاری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبہ شروع ہونے کے بعد پرانی ویگنوں اور ڈبلیو گیارہ بسوں میں عوامی سواری کا رجحان تقریباً ختم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بی آر ٹی پشاور کا ڈبلیو گیارہ بسیں اور پرانی فورڈ ویگنوں کو کباڑ (اسکریپ) کرنے کا منصوبہ کامیابی کے ساتھ جاری یے۔ ٹرانس پشاور کے ترجمان محمد عمیر خان کے مطابق بی آر ٹی جیسی جدید سفری سہولت کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور میں  چلنے والی پرانی دھواں چھوڑنے والی بوسیدہ ڈبلیو گیارہ ٹائپ منی بسوں اور ویگنوں کو مرحلہ وار اسکریپ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کو فضائی آلودگی سے پاک رکھنے اور عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے اب تک 226 پرانی بسوں اور ویگنوں کو اسکریپ کیا جا چکا ہے۔ 

محمد عمیر خان کا کہنا تھا کہ اسکریپ ہونے والی تمام گاڑیوں کے مالکان کو طے شدہ قیمت کے مطابق ادائیگیاں بھی کردی گئی ہیں جبکہ پرانی گاڑیوں کو تمام قوائد و ضوابط کے تحت مرحلہ وار سکریپ کیا جارہا ہے۔ ٹرانس پشاور کے ترجمان کے مطابق  بی آر ٹی پشاور کے سفری اعداد و شمار میں اضافہ شہریوں کا بی آر ٹی پر انحصار اور اعتماد کا ثبوت ہے۔ بی آر ٹی جیسی جدید بسوں کے بعد ان  پرانی بسوں اور ویگنوں میں مسافروں کا سفر کرنا ناممکن تھا کیونکہ شہر میں اب بہترین سفری انتظام بی آر ٹی کی صورت میں شہریوں کے لیے موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 954230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش