0
Monday 20 Sep 2021 15:32

صوبائی وزیروں کیخلاف اینٹی کرپشن کو خط کی خبر جھوٹی ہے، لیاقت شاہوانی

صوبائی وزیروں کیخلاف اینٹی کرپشن کو خط کی خبر جھوٹی ہے، لیاقت شاہوانی
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے وزیراعلیٰ جام کمال کی جانب سے اسپیکر اور صوبائی وزیروں کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو خط لکھنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے عبدالقدوس بزنجو، صالح بھوتانی، بشریٰ رند اور ظہور بلیدی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کے حوالے سے محکمہ اینٹی کرپشن اور سی ایم آئی ٹی کو خط لکھنے کی خبر من گھڑت اور حقائق کے برعکس ہے۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایسی کوئی ہدایت نہیں دی ہے۔ حقائق کے منافی خبریں چلانا اور سنسنی پھیلانا صحافتی ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے۔
خبر کا کوڈ : 954784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش