0
Tuesday 21 Sep 2021 01:51

پی ٹی آئی رکن اسمبلی فضل الٰہی کا واپڈا اور گیس دفاتر کو تالے لگانے کا اعلان

پی ٹی آئی رکن اسمبلی فضل الٰہی کا واپڈا اور گیس دفاتر کو تالے لگانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے پارلیمانی سیکرٹری فضل الٰہی نے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکلنے اور واپڈا ہاؤس و سوئی گیس دفاتر کو تالے لگانے کا اعلان کردیا۔ پشاور میں منعقدہ جرگے میں بات کرتے ہوئے فضل الٰہی کا کہنا تھا کہ محکمہ سوئی گیس اور پیسکو افسران پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، گیس پریشر اور بجلی کا مسئلہ بنا کر پی ٹی آئی کو بدنام کیا جارہا ہے۔ فضل الہیٰ نے کہا کہ عوام اب مزید تکلیف برداشت نہیں کرسکتے، اب ظالم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے، گیس پریشر اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گے، محکمہ سوئی گیس اور واپڈا ہاؤس کو تالے لگائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 954893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش