1
0
Tuesday 21 Sep 2021 23:25

خیبر پختونخوا میں کسان کارڈ کے اجراء کی تیاریاں مکمل

خیبر پختونخوا میں کسان کارڈ کے اجراء کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے چھوٹے کسانوں کو بیج اور کھاد کی مفت فراہمی کے لیے کسان کارڈ کے اجراء کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان 23 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان سے کریں گے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بجٹ پیش کئے جانے کے موقع پر ہیلتھ انشورنس کی طرز پر کسان کارڈ، ایجوکیشن کارڈ اور راشن کارڈز کے اجراء کا اعلان کیا تھا، اسی اعلان کے تحت صوبے کے چھوٹے کسانوں کو کھاد اور بیج کی مفت فراہمی کے لیے کسان کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے، اس حوالے سے صوبائی حکومت نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، جس کا باقاعدہ آغاز صوبے کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان ڈیرہ اسماعیل خان دورے کے موقع پر کسان کارڈ کے اجراء کے علاوہ گومل زام ڈیم کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 955050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Farmanullah
Pakistan
Ye acha kam hai
ہماری پیشکش