0
Saturday 25 Sep 2021 08:42

چہلم شہدائے کربلا، لاہور میں سیکورٹی ہائی الرٹ، پولیس کا سرچ آپریشن

چہلم شہدائے کربلا، لاہور میں سیکورٹی ہائی الرٹ، پولیس کا سرچ آپریشن
اسلام ٹائمز۔ چہلم حضرت امام حسینؑ اور داتا دربار کے عرس کے پیش نظر لاہور بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کے حکم پر حفاظتی انتظامات کے پیش نظر پولیس نے رات گئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے۔ سرچ آپریشن اکبری گیٹ، ٹبی سٹی، یکی گیٹ، رنگ محل، فیصل ٹاؤن، اچھرہ، ہنجروال، اسلام پورہ اور بند روڈ سے ملحقہ آبادیوں میں کئے گئے۔

سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ہوٹلوں، ہاسٹلوں اور فلیٹس کی خصوصی طور پر چیکنگ بھی کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کا کہنا ہے کہ چہلم اور عرس کے پرُامن انعقاد کیلئے سرچ آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 955601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش