0
Monday 27 Sep 2021 17:18

سابق وزیراعلیٰ سندھ سمیت اہم افراد تحریک انصاف میں شامل

سابق وزیراعلیٰ سندھ سمیت اہم افراد تحریک انصاف میں شامل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے کراچی دورے کے موقع پر کئی اہم افراد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ غوث علی شاہ، سابق وفاقی وزیر سید ظفر علی شاہ اور بیرسٹر مرتضیٰ مہیسر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔ ان رہنماؤں نے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم سے ملاقات کے بعد باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا، عمران خان نے رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر پہنائے۔ وزیر اعظم عمران خان سے ایس یو پی سربراہ جلال محمود شاہ نے بھی ملاقات کی، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 956017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش