0
Monday 27 Sep 2021 19:07

دھاندلی کا واویلا کرنا اپوزیشن کا وطیرہ ہے، فرخ حبیب

دھاندلی کا واویلا کرنا اپوزیشن کا وطیرہ ہے، فرخ حبیب
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کس بات کی خوشی منا رہے ہیں، کنٹونمنٹ کے الیکشن میں سندھ، خیبر پختونوا اور بلوچستان میں ان کی جماعت کا صفایا ہوگیا ہے۔ شہباز شریف کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ نون لیگ والے جہاں سے الیکشن جیت جائیں، وہ شفاف، شکست پر دھاندلی کا واویلا شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے کنٹونمنٹ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف پہلے نمبر پر ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پرانے نظام کے تحت ہونے والے الیکشن پر دھاندلی کے الزامات لگتے رہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہی شفاف الیکشن کی ضامن ہے، اپوزیشن ہر معاملے پر سیاست کرے لیکن نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر حکومت کا ساتھ دے۔ معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ ناکامی اور شکست 2023ء میں بھی ان کا مقدر بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، حکومت پر تنقید سے پہلے اپنی ضمانت پر لندن بھگا کر لے جانے والے بھگوڑے بھائی کو واپس لائیں۔
 
خبر کا کوڈ : 956024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش