0
Sunday 3 Oct 2021 20:35

جام صاحب اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائیں، عبدالقدوس بزنجو

جام صاحب اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائیں، عبدالقدوس بزنجو
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ٹویٹ کے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کسی ناراض رکن سے ملاقات نہیں کی ہے۔ وہ جب ناراض اراکین کے گھر بنا بتائے پہنچے تو گھر پر کوٸی موجود نہیں تھا، اسی لئے ملاقات ہوئی ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا وزیراعلیٰ جام کمال سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان دورغ گوٸی سے کام لیتے ہوٸے ہمارے اراکین میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان صرف اپنا دل خوش کر رہے ہیں۔ تمام اراکین متحد ہیں۔ ایک فیصہ ہوچکا ہے، اسے کوٸی نہیں بدل سکتا۔
 
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ جام صاحب نے 3 سال میں صرف نو منتخب ارکان کو آگے رکھا۔ انہوں نے نہ صرف باپ پارٹی بلکہ پورے بلوچستان کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ کوٸی عام آدمی وزیراعلیٰ سے ملاقات نہیں کرسکتا۔ جام صاحب ترقیاتی کام ہیں کہاں؟ ہمیں بھی بتا دیں۔ بلوچستان اتنا بڑا ہے، کہیں بجلی نہیں، گیس نہیں اور دیگر چیزوں کا فقدان ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جام صاحب اخلاقی طور پر مستعفی ہوجاٸیں۔
خبر کا کوڈ : 957032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش