0
Tuesday 5 Oct 2021 13:07

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سفارشات تیار

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سفارشات تیار
اسلام ٹائمز۔ وزراء کی کمیٹی نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سفارشات تیار کرلیں ہیں تاہم اس کی حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فروغ نسیم، بابر اعوان، فواد چوہدری اور شہزاد اکبر پر مشتمل حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سفارشات تیار کی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس آج دوبارہ ہوگا، جس میں سفارشات کا مسودہ وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا جائے گا، وزراء کی کمیٹی نیب آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دے گی۔ واضح رہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی مدت ملازمت 8 تاریخ کو ختم ہو رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کا موقف ہے کہ قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوسکتی، نئے چیئرمین کے لیے قائد حزب اختلاف سے مشاورت ضروری ہے جبکہ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ شہباز شریف نیب ریفرنسز میں ملزم ہیں، ان سے مشاورت نہیں ہو سکتی۔
خبر کا کوڈ : 957269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش