0
Monday 11 Oct 2021 16:17

کراچی بھٹو کے چاہنے والوں کا شہر ہے، اسکو دنیا کا تاریخی شہر بنائیں گے، سعید غنی

کراچی بھٹو کے چاہنے والوں کا شہر ہے، اسکو دنیا کا تاریخی شہر بنائیں گے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ 17 اکتوبر کا باغ جناح کراچی میں منعقد ہونے والے تاریخی جلسہ عام ظلم و جبر، مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ مخالفین کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، تاریخی جلسہ ثابت کردے گا کہ کراچی بھٹو کے چاہنے والوں کا شہر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 17 اکتوبر باغ جناح کراچی کے جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی پی کراچی کے نائب صدر مرزا مقبول احمد، ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ، جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں، سیکریٹری اطلاعات جانی میمن، سابق ایم این اے علی راشد، سٹی ایریاز کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی، پیپلز یوتھ، خواتین ونگ، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، منیارٹی ونگ سمیت دیگر ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کی ترقی چاہتی ہے اور انشاء اللہ ہم شہر کراچی کو دنیا کا تاریخی شہر بنائیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ ماضی میں شہر کے ساتھ اپنے ہونے کا دعویٰ کرنے والوں نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام کو مسائل میں رکھ کر سیاست کرنے کا دور گزر چکا، شہر کے باسی شہر کی ترقی او اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں کراچی کی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ حالیہ کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور حالیہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں کراچی کے شہریوں سے پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اب شہر کراچی کی عوام کسی بھی سیاسی نعرے اور جھناسے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں شہر کراچی کی عوام پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 958171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش