0
Friday 15 Oct 2021 16:38
جنوبی وزیرستان میں انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف

وانا سکاؤٹس کیمپ کے سامنے پاکستان پیپلز پارٹی کا احتجاجی دھرنا

وانا سکاؤٹس کیمپ کے سامنے پاکستان پیپلز پارٹی کا احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں وانا سکاؤٹس کیمپ کے سامنے پاکستان پیپلز پارٹی نے احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے دیئے گئے اس احتجاجی دھرنے میں جماعت اسلامی، وانا سٹوڈنٹس سوسائٹی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنان موجود ہیں۔ پی پی پی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عمران مخلص وزیر نے بتایا ہے کہ انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے جنوبی وزیرستان میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہیں۔ سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں کے داخلے آن لائن ہیں اور یہاں انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کی وجہ سے سٹوڈنٹس کے تعلیمی سال ضائع ہو گئے ہیں۔ انگور اڈہ باڈرز پر انٹرنیٹ سروس کی بندش سے آمدورفت متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب حکومت سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں مانگتے، ہمارے بچوں کے وہی حقوق ہیں، جو اسلام آباد میں بیھٹے بچوں کے ہیں۔ ہم ایک ریاست دو دستور کے نظرے کو رد کرتے ہیں اور ہمارا دھرنا تب تک جاری رہے گا اور ہم یہاں بیھٹے رہیں گے، جب تک انٹرنیٹ سروس بحال نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کڑی کوٹ موبائل ٹاور کو فنکشنل اور کژہ پنگہ، ثمر باغ، انگور اڈہ، زم چینہ، خامرنگ اور وانا سٹی میں نئے ٹاورز کی تنصیب کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 958838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش