0
Sunday 17 Oct 2021 16:56

جام کمال نے 460 ملین دبئی ایکسپو کے اشتہارات پر ضائع کئے، ظہور بلیدی

جام کمال نے 460 ملین دبئی ایکسپو کے اشتہارات پر ضائع کئے، ظہور بلیدی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر اور پارلیمانی رکن ظہور بلیدی نے جام کمال خان پر صوبائی حکومت کے پیسے ضائع کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جام سرکار نے عوامی دولت کو ضائع کیا ہے اور 460 ملین روپے صوبائی خزانہ سے نکال کر دبئی ایکسپو 2021 کے اشتہارات پر لگا دیئے ہیں۔ انہوں نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد بننے والی حکومت کے بارے میں کہا ہے کہ ہماری نئی صوبائی حکومت ایسے خورد برد پر گہری نظر رکھے گی اور عوامی دولت اور غیر ضروری خرچوں پر روک تھام عائد کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 959176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش