0
Sunday 17 Oct 2021 19:49

جامعہ ملیہ اسلامیہ سر سید احمد خان کے خواب کی تعبیر ہے، پروفیسر شہزاد انجم

جامعہ ملیہ اسلامیہ سر سید احمد خان کے خواب کی تعبیر ہے، پروفیسر شہزاد انجم
اسلام ٹائمز۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ اُردو کے صدر پروفیسر شہزاد انجم نے کہا کہ سر سید احمد خان اپنی پوری قوم، ملک و ملّت کے فرزندان کو جدید تعلیم سے آراستہ دیکھنے کے خواہاں تھے۔ پروفیسر شہزاد انجم کا کہنا تھا کہ سرسید احمد خان نے تاریخی ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی قائم کی اُن کی خواہش تھی کہ پورے ہندوستان میں تعلیم کا بول بالا ہو فرزندانِ علی گڑھ مولانا محمد علی جوہر، ڈاکٹر ذاکر حسین، عبدالمجید خواجہ شیدا وغیرہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قیام میں نمایاں رول ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قیام کے سو برس مکمل ہو چکے ہیں  در اصل یہ ادارہ بھی سرسید کے خواب کی تعبیر ہے جسے علی گڑھ کے نونہالان نے انجام دیا۔

پروفیسر شہزاد انجم نے کہا کہ مفکر، مدبر، مصلح اور بانی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سر سید احمد خان ہندوؤں اور مسلمانوں کو مِثل اپنی دو آنکھوں کے سمجھتے تھے، وہ مشترکہ تہذیب کے علمبردار اور ہندو مسلم اتحاد کے سب سے بڑے پیروکار تھے۔ شہزاد انجم نے کہا کہ سرسید کا یہ خیال تھا کہ جو لوگ ملک کی بھلائی چاہتے ہیں اُن کا پہلا فرض یہ ہے کہ بلا لحاظ قوم و مذہب کے کل باشندگان ملک کی بھلائی پر کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام باشندوں کی خوشحالی اور بہبودی بغیر ملک کی پوری ترقی کے ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپس کے نفاق اور ضد و عداوت، ایک دوسرے کی بدخواہی سے ہم لوگ برباد ہونے والے ہیں لہٰذا اس دور میں اتحاد و محبت کی بہت ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 959191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش