0
Friday 2 Sep 2011 14:54

ایران کے ساتھ ایٹمی پروگرام کے تنازعے کا واحد حل سفارتکاری اور مذاکرات ہے، چین

ایران کے ساتھ ایٹمی پروگرام کے تنازعے کا واحد حل سفارتکاری اور مذاکرات ہے، چین
اسلام ٹائمز- ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب ماجوشو نے آج جمعے کو دارالحکومت بیجنگ میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ تمام مربوطہ ممالک کو چاہئے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعے کے حل کیلئے سفارتی کوششوں کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف گفتگو اور مذاکرات کے ذریعے ہی آپس میں اعتماد کی فضا قائم کی جا سکتی ہے اور اس تنازعہ کا بہتر حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے ایران کی اٹامک انرجی کمیشن کے سربراہ اور نائب صدر جناب ڈاکٹر فریدون عباسی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ایران ایٹمی ایندھن کے تبادلے سے متعلق کسی قسم کے مذاکرات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی کہ ایران کو این پی ٹی کا رکن ہونے کے ناطے پرامن ایٹمی توانائی کے حصول اور اسکے استعمال کا مکمل قانونی حق حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 95994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش