0
Saturday 23 Oct 2021 09:24

کالعدم جماعت کا احتجاج، لاہور کے داخلی و خارجی راستے ہنوز بند

کالعدم جماعت کا احتجاج، لاہور کے داخلی و خارجی راستے ہنوز بند
اسلام ٹائمز۔ کالعدم مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث ملتان روڈ پر چوک یتیم خانہ چوتھے روز بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔ شہر میں امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر بابو صابو، فیض پور انٹرچینج بھی بند ہے۔ موٹروے جانیوالی گاڑیوں کو ٹھوکر نیاز بیگ کا روٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شاہدرہ چوک، پرانا راوی پل، سگیاں پل بھی بند کر دیا گیا ہے۔

ملتان روڈ کھاڑک نالہ، قرطبہ چوک، سمن آباد میں بھی کنٹینر لگائے گئے ہیں۔ میٹرو بس سروس اور میٹرو اورنج ٹرین کو بھی عارضی طور پر بند کیا گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شاہدرہ، مرید کے، کوٹ عبدالمالک اور دیگر علاقوں سے لاہور آںے والوں کو بھی شدید مشکلات ہیں، تمام داخلی راستے بند ہونے سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

لاہور سٹی ٹریفک پولیس کے الرٹ کے مطابق لاہور میں دبئی چوک، کھاڑک سے سکیم موڑ تک، لیاقت چوک، گلشن راوی ڈبل روڈ، سمن آباد، یتیم خانہ چوک، بند روڈ، بابو صابو چوک، شاہدرہ چوک، سگیاں پل، پرانا راوی پل، مون مارکیٹ، بجلی گھر، ضلعی کچہری، داتا دربار اور لاہور رنگ روڈ کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 960064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش