0
Friday 2 Sep 2011 19:33

ذوالفقار مرزا کا بیان اہمیت کا حامل ہے، امریکا سقوط ڈھاکہ کی طرز پر سقوط کراچی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، منور حسن

ذوالفقار مرزا کا بیان اہمیت کا حامل ہے، امریکا سقوط ڈھاکہ کی طرز پر سقوط کراچی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، منور حسن
حیدر آباد:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کا بیان اہمیت کا حامل ہے، سپریم کورٹ ذوالفقار مرزا اور آغا سراج درانی کو طلب کرے۔ حیدرآباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی باتیں اہمیت کی حامل ہیں، سپریم کورٹ ذوالفقار مرزا کو شامل تفتیش کرے بلکہ آغا سراج درانی کو بھی طلب کیا جائے کیونکہ ماضی میں وہ بھی اسمبلی کے فلور پر ایم کیو ایم کے حوالے سے باتیں کرچکے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہا کہ امریکا سقوط ڈھاکہ کی طرز پر سقوط کراچی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور بلوچستان کے بعد کراچی کو بھی علیحدہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 96029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش