0
Monday 25 Oct 2021 16:32
کالعدم TLP کے مدارس کے اکاونٹس بحال کر رہے ہیں

کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات اچھے رہے، وعدے پورے کریں گے، شیخ رشید

سعد رضوی کی رہائی کا معاملہ بدھ کو پارلیمنٹ میں لے جائینگے
کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات اچھے رہے، وعدے پورے کریں گے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے مدارس کے فریز اکاؤنٹس کھولنے کیلیے وزیراعظم نے ہدایت کر دی ہے، مدارس کے اکاؤنٹس بحال کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات اچھے ہوئے ہیں، سعد رضوی کے اصرار پر مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی کر رہا ہوں، کالعدم جماعت کے مذاکرات میں فورتھ شیڈول، کیسز اور کالعدم کا معاملہ چل رہا ہے، ابھی بھی مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت ہوئی اور مذاکرات آج بھی جاری رہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے پر میں نے دستخط کئے ہوئے ہیں۔ ان کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کریں گے، بات کو ختم کرنے اور معاملے کو نمٹانے کا حامی ہوں، کالعدم جماعت کے ساتھ معاملات طے ہوں میری یہ خواہش ہے، اچھا کیا جو دن کے وقت کنٹینرز ہٹا دیئے، کالعدم تنظیم نے ایک سڑک کھول دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کل وطن آ رہے ہیں، کالعدم جماعت کےحوالے سے معاملات بدھ کو کابینہ اجلاس میں زیر بحث لائیں گے، ٹی ایل پی کے مدارس کے فریز اکاؤنٹس کھولنے کے لیے وزیراعظم نے ہدایت کر دی ہے۔ ٹی ایل پی کے مدرسوں کے اکاؤنٹس بحال کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سے لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے، سعدرضوی کے رہائی کا معاملہ بھی بدھ کو کابینہ میں لے کر جائیں گے، ملک میں مریم نواز سمیت سارے ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں، سعد رضوی کو دیگر کے مقابلے میں معاون پایا، پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے، جو وعدے کالعدم تنظیم سے کئے اس پر پہرہ دیں گے۔ اس موقع پہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ افغان شہریوں کیلئے ویزہ فیس ختم کر رہے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 960419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش