0
Wednesday 27 Oct 2021 00:12

تہران میں ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

تہران میں ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس اجلاس کی افتتاحی تقریب سے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی خطاب کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کے مطابق اس اجلاس میں 4 ممالک پاکستان، ازبکستان، ترکمنستان اور تاجکستان کے وزراء خارجہ شرکت کریں گے۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ روس اور چین کے وزراء خارجہ اس اجلاس ميں آن لائن شرکت کریں گے۔ ترکمانستان کے وزیر خارجہ بھی تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے ان کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق ایران کی افغانستان میں پائدار امن و صلح کے قیام کے سلسلے میں کوششیں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 960615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش