0
Thursday 28 Oct 2021 16:38

کوئٹہ، جام کمال کا نئی صوبائی حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

کوئٹہ، جام کمال کا نئی صوبائی حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک ہے۔ ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں نامزد وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور نامزد اسپیکر جان جمالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے استعفیٰ سے پہلے ہمارے درمیان اختلافات اور گروپس تھے، اب نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب بی اے پی کی صورت میں ایک ساتھ کھڑے ہیں اور اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔ یاد رہے کہ بی اے پی کے اپنے اراکین سابق وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں تھے۔ جن کی سربراہی عبدالقدوس بزنجو کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 960871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش