0
Thursday 28 Oct 2021 23:18

کرم کے پیواڑ علیزئی اور گیدو قبائل کے مابین امن معاہدہ ہوگیا

کرم کے پیواڑ علیزئی اور گیدو قبائل کے مابین امن معاہدہ ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے پیواڑ علیزئی اور گیدو قبائل کے مابین امن معاہدہ ہوگیا، واضح رہے کہ 23 اکتوبر کو دونوں قبائل کے مابین جنگل کے تنازعے پر فائرنگ کے واقعات میں سولہ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے تھے۔ جرگہ ذرائع کے مطابق پیواڑ علیزئی اور گیدو قبائل کے مابین فائر بندی کے بعد ایک ماہ کیلئے عارضی امن معاہدہ ہوگیا ہے، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مستقل امن معاہدے کے لئے بیس رکنی جرگہ تشکیل دیا جائے گا، جو ہفتے کے روز سے مذاکرات شروع کرے گا، جرگہ میں 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر ثاقب گلزار، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر، ڈی پی او طاہر  اقبال، کرنل حماد خان، پارلیمنٹیرینز سمیت تمام قبائل کے چیدہ چیدہ عمائدین نے شرکت کی۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ساجد طوری، ایم این اے فخر زمان، حاجی سردار حسین، حاجی بخت جمال، حاجی عابد حسین، حاجی سلیم خان اور دیگر عمائدین نے کہا کہ امن معاہدہ خوش آئند ہے اور کسی کو بھی ضلع کرم کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے کہ 23 اکتوبر کو ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ علیزئی اور گیدو قبائل کے مابین جنگل کے تنازعے پر فائرنگ کے واقعے میں سولہ افراد جاں بحق بیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 960927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش