0
Saturday 13 Nov 2021 21:36

ہوشاب، دہشتگردوں کیخلاف کارروائی اور بم ناکارہ بناتے ہوئے 3 اہلکار جانبحق

ہوشاب، دہشتگردوں کیخلاف کارروائی اور بم ناکارہ بناتے ہوئے 3 اہلکار جانبحق
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار اور بم ناکارہ کرتے ہوئے ایک اہلکار جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو تربت کے علاقے ہوشاب میں متعدد دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن میں جھڑپ کے دوران حملہ آوروں کو نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہی جانبحق ہوگئے۔ اسی طرح ایک اور واقعے میں بم ناکارہ بناتے ہوئے، ایک سکیورٹی اہلکار بحق ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 963467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش