0
Monday 22 Nov 2021 14:40

سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمتوں کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی

سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمتوں کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمتوں کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے پر کمشنر کراچی اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وکیل عرفان عزیز ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کراچی میں 140 سے 150 روپے لیٹر دودھ فروخت ہو رہا ہے، عدالت نے 4 ہفتے میں قیمت کےتعین کا حکم دیا تھا، قیمتوں کے تعین سے متعلق عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے ریمارکس میں کہا کہ ملک میں جو مہنگائی کا عالم ہے، ہر کوئی پریشان ہے، آپ کو معلوم ہے چارے کی کیا قیمت ہے؟ ہر چیز کے روز نئے نرخ ہوتے ہیں، ہر طبقے کے لوگ پریشان ہیں، تو وکیل کا کہنا تھا کہ قیمتوں کا تعین کرنا ایڈمنسٹریشن کی ذمہ داری ہے۔

کمشنر کراچی نے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری ہے، دودھ کی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے اجلاس کئے۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک اور اجلاس ہوگا، کوشش ہے اجلاس میں متفقہ نرخ طے ہو جائیں، ورنہ انتظامیہ فیصلہ کرے گی۔ عدالت نے منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے اور دودھ کی قیمتوں کاتعین کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 964823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش