0
Monday 5 Sep 2011 00:08

حکومت سقوط کراچی اور سقوط بلوچستان کی تیاریاں کر رہی ہے، منور حسن

حکومت سقوط کراچی اور سقوط بلوچستان کی تیاریاں کر رہی ہے، منور حسن
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عیدملن پارٹی سے خطاب میں جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا تھا کہ کراچی میں فوجی آپریشن کا نتیجہ سقوط ڈھاکا سے مختلف نہیں ہوگا۔ حکومت سقوط کراچی کی تیاریاں کر رہی ہے۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ کراچی میں فوجی آپریشن سے ماورائے عدالت قتل ہوں گے اور سقوط ڈھاکا جیسے حالات پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سقوط کراچی اور سقوط بلوچستان کی تیاریاں کررہی ہے۔ منور حسن نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں جرگہ کی سیاست کی جائے اور آپریشن بندکرکے مسائل مذاکرات سے حل کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے اعلان کیا تھا کہ بلوچستان میں آپریشن ختم کیا جائے گا لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود اس پر عمل نہیں کیا گیا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں سید منور حسن نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کے بیانات کے بعد پیپلز پارٹی کو اپنا محاسبہ کرنا چاہئے اور سپریم کورٹ بھی ایم کیو ایم کے بارے میں ذوالفقار مرزا اور آغا سراج درانی کی معلومات سے استفادہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو ملک سے الگ کرنے کی عالمی سازش کی جارہی ہے اور ایم کیو ایم اس سازش کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 96505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش