0
Tuesday 23 Nov 2021 20:50

پی ایم سی کیجانب سے بلوچستان کے 3 اداروں کو پروژنل رجسٹریشن کی منظوری

پی ایم سی کیجانب سے بلوچستان کے 3 اداروں کو پروژنل رجسٹریشن کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میڈیکل کمیشن نے بلوچستان کے تین میڈیکل ادارے لورالائی، جھالاوان اور مکران میڈیکل کالج کے ہسپتالوں کی حالیہ معائنہ کے بعد تینوں اداروں کو پروژنل رجسٹریشن کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ادارے 2018 میں فعال ہوئے تھے، مگر یہ باقاعدہ رجسٹریشن میں مختلف لوازمات کی کمی کی وجہ سے تعطل کا شکار تھے۔ اب حکومت بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر میڈیکل فیکلٹی اور جدید میڈیکل آلات پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے تمام لوازمات کو پورا کیا گیا۔ جس کے بعد کمیشن کو میڈیکل کالجز کے معائنے کی دعوت دی گئی۔ ان اداروں میں 600 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 965091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش