0
Tuesday 23 Nov 2021 20:58

امریکی فوج نے 110 فوجی گاڑیوں پر مشتمل عسکری سازوسامان شام سے عراق منتقل کر دیا

امریکی فوج نے 110 فوجی گاڑیوں پر مشتمل عسکری سازوسامان شام سے عراق منتقل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ شام و عراق میں غیر قانونی طور پر قابض امریکی فوج نے بڑی تعداد میں فوجی سازوسامان شام سے عراق پہنچا دیا ہے۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج نے 110 سے زائد فوجی گاڑیوں پر مشتمل عسکری سازوسامان 2 قافلوں کی شکل میں شام سے عراق منتقل کیا ہے جس میں بکتر بندگاڑیوں سمیت متعدد بھاری ہتھیار بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قابض امریکی فوج نے پہلا قافلہ شام و عراق کے درمیان واقع سرحدی گزرگاہ "الولید" سے غیر قانونی طور پر عراق میں پہنچایا جس میں کم از کم 70 گاڑیاں شامل تھیں درحالیکہ متعدد امریکی ہیلی کاپٹر ان کی حفاظت پر مامور تھے۔ شامی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کا دوسرا قافلہ جو 40 گاڑیوں پر مشتمل تھا، صوبہ الحسکہ میں واقع "خراب الجیر" نامی ایئرپورٹ پر غیر قانونی طور پر بنائے گئے امریکی فوجی اڈے کے ذریعے عراق کی جانب روانہ ہوا ہے۔ سانا نے بتایا ہے کہ اس دوران امریکی فوج نے مقامی حلیف کرد ملیشیا "کرد ڈیموکریٹک فورس" کی مدد سے مذکورہ ایئرپورٹ کے اردگرد کا تمام علاقہ سیل کر رکھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 965092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش