0
Wednesday 24 Nov 2021 21:08

مقامی پراڈکٹس کا سرکاری و غیر سرکاری سطح پر استعمال یقینی بنایا جائے، جی بی اسمبلی میں قرارداد منظور

مقامی پراڈکٹس کا سرکاری و غیر سرکاری سطح پر استعمال یقینی بنایا جائے، جی بی اسمبلی میں قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے مقامی سطح پر تیار شدہ اشیاء کو ترجیحی بنیادوں پر سرکاری و غیر سرکاری سطح پر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا اور نواز خان ناجی کی یہ مشترکہ قرارداد شہزاد آغا نے ایوان میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان کا یہ مقتدر ایوان جی بی کے تمام صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکام سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ لوکل لیول پر تیار شدہ اشیاء کو ترجیحی بنیادوں پر سرکاری و غیر سرکاری سطح پر استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ مقامی صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی ہونے کیساتھ ساتھ گلگت بلتستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے اور علاقے میں لوگوں کو روزگار بھی مل سکے۔ گلگت بلتستان کا یہ مقتدر ایوان اس بات کا بھی مطالبہ کرتا ہے کہ مقامی سطح پر تیار شدہ اشیاء تمام سرکاری تعمیرات/ٹھیکوں میں استعمال کرنے کیلئے موثر پالیسی وضع کیا جائے۔ کسی بھی رکن نے قرارداد کی مخالفت نہیں کی جس پر سپیکر امجد زیدی نے قرارداد کی متفقہ منظوری کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 965260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش