0
Thursday 25 Nov 2021 20:34

عمران خان کی حکومت چلانے کی ضد نے مستقبل کو تاریکی میں دھکیل دیا ہے، مصطفیٰ کمال

عمران خان کی حکومت چلانے کی ضد نے مستقبل کو تاریکی میں دھکیل دیا ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت چلانے کی ضد نے نسلوں کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیل دیا گیا ہے، موجودہ حکومت کے دور میں 20.7 ٹریلین روپے کے اضافے کیساتھ پاکستان کا کل قرضہ اور واجبات 50.5 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جون 2018ء تک ہر پاکستانی 144,000 روپے کا مقروض تھا، جو اب بڑھ کر 235,000 روپے ہوگیا ہے، عمران خان کی نااہلی نے سابقہ کرپٹ حکمرانوں کو پارسا بن کر سامنے آنے کا موقع فراہم کردیا ہے، جو پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لئے خطرناک ہے، عمران خان کے جھوٹے وعدوں کا محل زمین بوس تو ہوچکا لیکن انکے غلط فیصلوں اور پالیسیوں کے باعث پاکستان بدترین مالی بحران میں پھنس گیا اور سفارتی محاذ پر تنہائی کا شکار ہوچکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ عوام کا معیار زندگی بدترین، ایک کروڑ سے زائد افراد بے روزگار ہوگئے، ہوشربا مہنگائی ماضی کے تمام تر ریکارڈ توڑنے کے باوجود ناجانے کہاں جاکر رکے گی، یہ تمام تشویشناک صورت حال ملک میں شدید مایوسی کا سبب ہے، پاک سر زمین پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کے تمام مسائل کا قابل عمل حل پیش کررہی ہے، صرف پی ایس پی کے پاس وہ باکردار قیادت ہے جو باصلاحیت اور تجربہ کار ہے اور جو پاکستان کو ٹھیک کردے گی۔
خبر کا کوڈ : 965452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش