0
Sunday 28 Nov 2021 10:15

کورونا کی نئی خطرناک قسم، سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی کرنے کا فیصلہ

کورونا کی نئی خطرناک قسم، سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کورونا کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت سندھ نے بوسٹر ڈوز کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری محکمہ صحت سندھ ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ سامنے آنے پر سندھ میں بوسٹر ڈوز کو لازم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین بوسٹر ڈوز کے طور پر لگائی جائے گی۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ بوسٹر ڈوز صرف جناح اسپتال اور ڈاؤ اوجھا اسپتال میں لگ رہی ہے تاہم بوسٹر ڈوز کا دائرہ پورے سندھ تک پھیلایا جائے گا۔ سیکرٹری محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ بوسٹر ڈوز لگانے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ خیال رہے کہ کورونا کی نئی انتہائی خطرناک قسم دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل چکی ہے اور پاکستان نے بھی اس حوالے سے ہانگ کانگ اور 6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 965829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش