0
Monday 29 Nov 2021 10:21

چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث عناصر دہشتگردوں سے کم نہیں، زبیر احمد ظہیر

چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث عناصر دہشتگردوں سے کم نہیں، زبیر احمد ظہیر
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مر کزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے بچوں کی فحش تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالے ملزم عمر خان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کرنے کے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام ہائیکورٹس اور ماتحت عدلیہ میں بھی ایسے جرائم پیشہ عناصر کے مقدمات کے فیصلے برسوں نہیں مہینوں میں ہونے چاہئیں، جس کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان تمام عدالتوں کو پابند کریں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ فحش تصاویر اور ویڈیوز بنانیوالے عناصرانسانیت اور ملک کے دشمن ہیں، ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کو نشان عبرت بنا کر ہی ایسے واقعات کو روکا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے چائلڈ پورنوگرافی معاشرے میں سماجی برائی کی صورت میں تیزی سے پھیل رہی ہے، چائلڈ پورنوگرافی سے معاشرہ تباہ ہو رہا ہے، یہ اخلاقیات کیساتھ بچوں کے مستقبل کیلئے بڑا خطرہ ہے، بچوں سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کی ایک وجہ چائلڈ پورنوگرافی بھی ہے اور ایسے واقعات میں ملوث لوگ بھی دہشتگردوں سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ سپر یم کورٹ آف پاکستان کیساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور سکیورٹی فورسز بھی ایسے عناصر کیخلاف شکنجہ سخت کریں اور معاشرے کو ایسے جرائم پیشہ لوگوں سے مکمل طور پر پاک کیا جائے، کیونکہ سوشل میڈیا پر چائلڈ پورنوگرافی مواد پھیلانا معاشرے کو کھوکھلا کرنے کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 965947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش