0
Tuesday 30 Nov 2021 16:20
علی وزیر کی ضمانت منظور

منظور پشتین کا حنیف پشتین اور اویس ابدال کی رہائی کا مطالبہ

منظور پشتین کا حنیف پشتین اور اویس ابدال کی رہائی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ سپریم کورٹ میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزم علی وزیر کے وکیل اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے دلائل سننے کے بعد علی وزیر کی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے رکن قومی اسمبلی کو 4 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ واضح رہےکہ جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گزشتہ سال پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں کراچی میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ ضمانت مںظور ہونے کے بعد منظور پشتین نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حنیف پشتین اور اویس ابدال کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 966200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش