0
Sunday 5 Dec 2021 09:15

ہجوم اور مظاہرین سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائیٹ فورس کی دوبارہ تشکیل کا فیصلہ

ہجوم اور مظاہرین سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائیٹ فورس کی دوبارہ تشکیل کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے ہجوم، مظاہرین اور ریلیوں سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کی از سرنوء تشکیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب پولیس کی سفارشات کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیل کے مطابق اینٹی رائٹ فورس پورے پنجاب میں کام کرے گی۔ اینٹی رائٹ فورس کے قیام کا مقصد صوبے میں امن و امان سے متعلق کسی بھی صورتحال سے نمٹنا ہے۔ فورس ہنگامی حالات میں مقامی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مدد کرے گی۔

اینٹی رائٹ فورس ایس ایس یو کمانڈوز اور سکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں پر مشتمل ہو گی۔ فورس جدید ترین اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوگی۔ اینٹی رائٹ فورس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوبیس گھنٹے الرٹ رہے گی۔ فورس شہر میں شرپسندوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھے گی۔ فورس کے اہلکار تربیت یافتہ اور جدید ترین آلات سے لیس ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 966928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش