0
Monday 6 Dec 2021 00:49

خیبر پختونخوا کے سول جج پر زیادتی کا الزام غلط ثابت

خیبر پختونخوا کے سول جج پر زیادتی کا الزام غلط ثابت
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں مبینہ زیادتی اور رشوت کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج محمد جمشید کنڈی کو عدالت نے بے گناہ قرار دیتے ہوئے رہا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تفتیشی ٹیم نے تیمر گرہ سے تعلق رکھنے والے سینئر جج پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی تحقیقات میں خاتون کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا، جب کہ یہ بھی انکشاف ہوا کہ الزام لگانے والی خاتون کے خلاف پنجاب میں آٹھ ایف آئی آرز درج ہیں۔ پنجاب پولیس نے مذکورہ خاتون کا کرمنل ریکارڈ خیبر پختونخوا حکام کے  حوالے کردیا، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق خاتون نے پولیس کو اپنا نام غلط دعا اختر بتایا جبکہ اُس کا اصل نام عظمی شہزادی ہے۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون زیادتی ثابت نہ ہوئی اور نہ ہی وہ اپنے حق میں کوئی ثبوت پیش کرسکیں۔ دوسری جانب متعلقہ جج کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر اسے رہا کیا گیا ہے۔ ڈی پی او کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے سینئر سول جج جمشید کنڈی پر بہن کو ملازمت کیلئے پندرہ لاکھ روپے رشوت کا الزام لگایا، پیسے نہ ہونے پر طلائی زیورات حوالے کئے اور زیادتی کا بھی نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 967060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش