0
Monday 6 Dec 2021 09:50

لاہور ہائیکورٹ میں 320 اسامیوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب

لاہور ہائیکورٹ میں 320 اسامیوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب
اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ لاہور میں پُرکشش تنخواہ پر 320 اسامیوں پہ ملازمت کا سنہری موقع، پرائمری سے گریجوایشن تک تعلیم کے حامل امیدوار اپلائی کرسکیں گے۔ ہائیکورٹ میں گریڈ 3 سے 17 تک کے عہدوں پر بھرتی کا عمل شروع ہوگیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں مطلوبہ اہلیت کے حامل امیدوار آج سے 20 دسمبر تک صرف آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں۔ سٹینو گرافر، پی اے، ٹیلی فون آپریٹر، کمپوزر، مکینک، الیکٹریشن، ڈرائیور، کک، مالی، سویپر، چوکیدار سمیت دیگر ملازمتوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اوپن میرٹ، اقلیتوں، معذور افراد اور خواتین کیلئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ امیدواروں کیلئے عمر کی حد اور رعائت حکومت کی سرکاری ملازمتوں کے مطابق میسر ہوگی۔
 
گریڈ 17 میں پرسنل اسسٹنٹ کیلئے 18 اسامیوں پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ تعلیمی اہلیت گریجوایشن، شارٹ ہینڈ کا تجربہ رکھنے والے سمیت دیگر شرائط پوری کرنیوالے امیدوار درخواستیں دے سکیں گے۔ سٹینوگرافر کیلئے 12 اسامیاں، 2 آئی ٹی سپروائزرز، 1 اسسٹنٹ منیجر کیفیٹریا اور 18 ایڈمن آفس کوآرڈینیٹرز کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ لائبریرین اور لائبریری اسسٹنٹ کیلئے 2، 2 اسامیاں،اسسٹنٹ آئی ٹی کی 7، نیٹ ورک ٹیکنیشن کی3، ڈیٹا انٹری آپریٹر کی 59، آفس کوآرڈینیٹر کی 104 اور دیگر عہدوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ امیدواروں سے تحریری امتحان کے بعد انٹرویوز میں کامیاب ہونیوالوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ ہائیکورٹ کے ججز پرمشتمل کمیٹی بھرتی کے عمل کی نگرانی کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 967089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش