0
Monday 6 Dec 2021 10:15

پریانتھا کمارا کی میّت ایئرپورٹ پہنچا دی گئی

پریانتھا کمارا کی میّت ایئرپورٹ پہنچا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہوئے سری لنکا کے مقتول شہری پریا نتھا کمارا  کی میّت سری لنکا روانگی کیلئے اسپتال سے ایئرپورٹ پہنچا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق میت کی منتقلی کیلئے سری لنکن سفارتخانے کے اہلکار علی الصبح اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے پریانتھا کمارا کی میت پر پھول رکھے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق پریا نتھا کمارا کی میت کی روانگی کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی نمائندگی صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجازعالم کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اہم میٹنگ کے باعث وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اسلام آباد جانا پڑا۔ پریانتھا کمارا کی میت کو گزشتہ روز سیالکوٹ سے لاہور لایا گیا تھا جہاں سے آج اسے کولمبو روانہ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ 3 روز قبل سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔


 
خبر کا کوڈ : 967093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش