0
Tuesday 7 Dec 2021 20:11

جماعت اسلامی کیجانب سے سندھ حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں کی سخت مذمت

جماعت اسلامی کیجانب سے سندھ حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں کی سخت مذمت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے سندھ حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایچ ڈی اے ملازمین کو فوری طور پر 11 ماہ کی تنخواہیں اور پنشن ادا کرکے سینکڑوں خاندانوں کو فاقہ کشی سے بچایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آدیٹوریم کراچی میں HDA ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری عبدالقیوم بھٹی کی زیر قیادت ملاقات کرنے والے ملازمین کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ سی بی اے یونین رہنماؤں نے صوبائی امیر کو بتایا کہ مہنگائی کے اس دور میں ملازمین کو گیارہ ماہ سے تنخواہوں و پنشن کی عدم ادائگی سے ملازمین سخت پریشان اور کئی خاندان اس صورتحال سے فاقہ کشی کا شکار ہیں، منیجنگ ڈائریکٹر واسا زاہد کھیمٹیو نے ملازمین کے مسائل حل کرنے کے بجائے HDA ایمپلائز یونین CBA کے عہدیداروں کے خلاف FIR درج کروائی اور ان کے گھروں پر رات کے اندھیرے میں پولیس نے چھاپے مارے اور انکے اہل خانہ کو ہراساں، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ان کو گرفتار کیا گیا۔ محمد حسین محنتی نے واسا ملازمین کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ظلم کے خلاف اور ہر مظلوم کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 967355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش