0
Wednesday 8 Dec 2021 23:44

اہلسنت ناصبی ٹولے کی آل رسول (ص) سے دشمنی پر مبنی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، علامہ مقصود ڈومکی

اہلسنت ناصبی ٹولے کی آل رسول (ص) سے دشمنی پر مبنی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں اور دونوں مل کر رسول اسلام سید الانبیاء (ص) سے اپنی محبت، عقیدت اور عشق کا اظہار کرتے ہیں۔ اہل سنت ناصبی ٹولے کی آل رسول (ص) سے دشمنی پر مبنی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ سلسلہ نقشبندیہ کے پیر طریقت خواجہ محمد بشیر کے زیراہتمام شیر آباد محلہ جیکب آباد میں سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں اور ہم دونوں مل کر رسول اسلام سید الانبیا سے اپنی محبت عقیدت اور عشق کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان  متحد ہو کر غاصب اسرائیل کے خلاف اور فلسطین و قبلہ اول اور کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت بہت ضروری ہے، کشمیر اور فلسطین کی آزادی اتحاد امت کے ذریعے ہی ممکن ہے، عالمی سامراجی قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور انتشار کو ہوا دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلسنت کے علماء، اکابرین اور پیران طریقت نے ہمیشہ آل رسول سے محبت اور مودت کا درس دیا ہے، سلسلہ نقشبندیہ کے پیر حضرت خواجہ محمد بشیر مرحوم حضرت مولا علی مشکل کشا کے ساتھ خصوصی عقیدت رکھتے تھے، اسی لٸے فضاٸل اہلبیت و پنجتن پاک کی محافل منعقد کرکے شیعہ علماء کو خطاب کی دعوت دیتے تھے اور فضائل علیؑ و فضاٸل اہل بیتؑ سن کر اپنے مریدوں کا ایمان تازہ کرتے تھے۔ اس موقع پر محفل میلاد میں نعت خوانوں نے حضور سرور کائنات اور اہلبیت اطہار کی شان میں نعت اور قصیدے بیان کیے۔
خبر کا کوڈ : 967553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش