0
Friday 10 Dec 2021 23:13

بلاول معصوم بچہ ہے، اسکی بات کو زیادہ سیریس نہیں لینا چاہیئے، اسد عمر

بلاول معصوم بچہ ہے، اسکی بات کو زیادہ سیریس نہیں لینا چاہیئے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ بلاول معصوم بچہ ہے، اس کی بات کو زیادہ سیریس نہیں لینا چاہیئے۔ بلاول بھٹو کے اس بیان پر کہ ہمیں ابھی ٹائم چاہیئے۔ اسد عمر نے کہا کہ بیٹا آپ کے نانا 50 سال پہلے سے حکمران رہے ہیں۔ کراچی میں گرین لائن بس سروس کے افتتاح کے موقع پر اسد عمر نے کہا کہ نون لیگ 28 ماہ میں گرین لائن بس منصوبے کا انفرااسٹرکچر ہی نہیں بنا سکی، خدا کے واسطے کراچی کو اس کا حق دینے دیں، درمیان میں نہ آئیں۔ پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آپ سندھ کا نام لیتے ہیں اور عمران خان کی حکومت کام کرتی ہے، 6 بار صوبے میں اور 4 بار وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ کے عوام کو اربوں روپے کی ویکسین خرید کر دی، اگلے 3 ماہ میں سکھر حیدرآباد موٹر وے کا افتتاح ہوگا۔

اسد عمر نے کہا کہ سندھ کے ایک وزیر نے کہا کہ اس نے وفاق کو بسوں کے لئے پیسے دیئے، وزیراعلیٰ سے سوال یہ ہے کہ ویکسین خرید نہیں سکتے، ایس آئی ڈی سی ایل کو پیسے دے دیئے، صرف 35 دنوں میں ایس آئی ڈی سی ایل نے اورنج لائن کے لئے بسیں خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے باوجود یہ منصوبے مکمل نہ ہوسکے، آپ سندھ کا نام لیتے ہیں اور عمران خان کی حکومت کام کرتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 35.5 ارب روپے مالیت کا منصوبہ وفاقی حکومت نے سندھ کے عوام کو تحفہ دیا ہے، کراچی کے 135،000 مسافروں کو روزانہ سفر کی جدید سہولت فراہم ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 967865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش