0
Tuesday 14 Dec 2021 18:54

صنعاء فورسز کی حیران کن کارروائی، مأرب کے قریب تزویراتی چوٹیوں پر کنٹرول بحال

صنعاء فورسز کی حیران کن کارروائی، مأرب کے قریب تزویراتی چوٹیوں پر کنٹرول بحال
اسلام ٹائمز۔ صنعاء فورسز نے اپنی تازہ ترین کارروائی میں شہر مأرب کے انتہائی قریب واقع تزویراتی چوٹیوں پر اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے۔ مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے اپنی تازہ پیشقدمی کے دوران خب اور الشعف نامی شہروں کی بلند و بالا چوٹیوں پر اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے جو شہر مأرب کے انتہائی قریب واقع ہیں۔ وکالۃ الصحافہ الیمنیہ کے مطابق انصاراللہ فورسز نے جارح سعودی فوجی اتحاد کی سرحدی گارڈ فورسز کو شکست دیتے ہوئے مأرب کے انتہائی قریب واقع صوبہ الجوف کے علاقے سلبہ کی الیتمہ نامی تزویراتی چوٹیوں پر اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے گذشتہ کئی ایام سے شہر مأرب کی جانب مسلسل پیشقدمی جاری ہے جبکہ حالیہ شدید لڑائی کے دوران جارح فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا جس کے نتیجے میں جارح سعودی فوجی اتحاد عقب نشینی پر مجبور ہو گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق صنعاء فورسز اس وقت تازہ حاصل کئے گئے علاقوں قشعان اور حبش کی کلیئرنس میں مصروف ہیں جبکہ جارح سعودی فورسز کی جانب سے سلبہ کی جانب عقب نشینی کے بعد انصاراللہ فورسز نے خب اور الشعف کی تزویراتی چوٹیوں کا کنٹرول سنبھال لیا جس کے بعد جارح فورسز کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھاتے ہوئے وہاں سے بھی پیچھے ہٹنا پڑا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس عقب نشینی کے دوران جارح فورسز کے کم از کم 30 جنگجو ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی جارح سعودی فوجی اتحاد کے ساتھ وابسہ میڈیا سیل نے اعلان کیا تھا کہ انصاراللہ فورسز کے ساتھ تازہ لڑائی کے دوران سعودی فوجی اتحاد کا معروف کمانڈر ناصر الذیبانی بھی مارا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 968514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش