0
Wednesday 15 Dec 2021 11:47

شام کی نجی ایئرلائن کی پہلی باقاعدہ پرواز آج کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی

شام کی نجی ایئرلائن کی پہلی باقاعدہ پرواز آج کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی
اسلام ٹائمز۔ چیم ونگز کی پہلی باقاعدہ پرواز آج کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ملکی ہوا بازی کی صنعت میں نئی ایئرلائن کا اضافہ ہو گیا ہے اور شام کی نجی ایئرلائن "چیم ونگز" کی پہلی باقاعدہ پرواز آج کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق چیم ونگز کی پرواز دمشق سے آج سوا 2 بجے جناح ٹرمینل پہنچے گی اور اس میں 150 سے زائد مسافر سوار ہوں گے، پرواز کو سی اے اے کی جانب سے واٹر سیلیوٹ بھی دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مزید نئی ایئر لائنز نے بھی سول ایوی ایشن پاکستان سے فضائی آپریشنز شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، بین الاقوامی ایئرلائنز کے اضافے کے سبب پاکستانی مسافروں کو مزید بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔
خبر کا کوڈ : 968606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش