0
Wednesday 15 Dec 2021 22:16

وزیراعلیٰ نے گمبہ سکردو کو سب ڈویژن بنا دیا، نوٹیفیکیشن آغا علی اور کاظم میثم کے حوالے

وزیراعلیٰ نے گمبہ سکردو کو سب ڈویژن بنا دیا، نوٹیفیکیشن آغا علی اور کاظم میثم کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ گمبہ سکردو سب ڈویژن بن گیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سب ڈویژن کا نوٹیفیکیشن جاری کرکے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ سید علی رضوی اور وزیر زراعت کاظم میثم کے حوالے کر دیا۔ سکردو کے مقامی ہوٹل میں عمائدین و معززین گمبہ سکردو کے ساتھ وزیراعلیٰ کی نشست ہوئی، جہاں خالد خورشید نے نوٹیفیکیشن سید علی رضوی کے حوالے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ جی بی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی تقدیر بدل رہی ہے، سکردو اب معاشی حب بننے جا رہا ہے۔ سکردو ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ ملنے اور شغرتھنگ تا استور گوریکوٹ شاہراہ کی تعمیر سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا وقت بھی آئے گا، جب لوگ دبئی اور سنگاپور کو بھول جائیں گے، کاروبار اور سیر و تفریح کیلئے سکردو آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سکردو حلقہ نمبر 2 کے مسائل سے آگاہ ہیں، آغا سید علی رضوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں کاظم میثم دیا۔ کاظم میثم نے ہمیشہ علاقے کے اجتماعی مفادات کی بات کی، سکردو حلقہ نمبر 2 کے مسائل پر انہوں نے تفصیلی بریفنگ دی۔ گمبہ سکردو کو سب ڈویژن بنانے اور 500 بیڈ ہسپتال تک کے علاقے کو میونسپلٹی میں شامل کرنے کا مطالبہ کاظم میثم نے کیا۔ حکومت نے آغا علی اور کاظم میثم کے مطالبات من و عن تسلیم کر لئے اور گمبہ سکردو کو سب ڈویژن اور پانچ سو بیڈ ہسپتال تک کے علاقے کو سکردو میونسپلٹی میں شامل کر دیا۔ سب ڈویژن بننے سے گمبہ سکردو کے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 968678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش