0
Saturday 18 Dec 2021 19:25

وہ دن دور نہیں جب ایام فاطمیہ عاشور کی طرح منایا جائے گا، علامہ شیخ صادق جعفری

وہ دن دور نہیں جب ایام فاطمیہ عاشور کی طرح منایا جائے گا، علامہ شیخ صادق جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیراہتمام وحدت ہاؤس انچولی سوسائٹی میں مجلس شہادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا (س) کا انعقاد کیا گیا۔ علامہ صادق جعفری نے مجلس عزا سے خطاب کیا جبکہ نوحہ خوانی وجاہت حسین نگری، ماتم داری انجمن فدائیان امام زمانہ (عج) اور انجمن جانثاران قاسم نے کی۔ اس موقع پر علام شیخ محمد صادق جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروردگار کا کرم ہے کہ پاکستان میں مومنین و مومنات ایام فاطمیہ کی مجالس عزا بھرپور انداز میں منا رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب یہ ایام فاطمیہ عاشور کی طرح منایا جائے گا، آج مسلمان جناب سیدہ کی ذات کو آئیدیل بنالیں تو عدل و انصاف سے یہ معاشرہ پر ہوجائے گا۔

علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے امام زمانہ (عج) کا فرمان بھی اس زمن میں نقل کیا کہ میری جدہ سیدہ فاطمہ (س) کی ذات میرے لئے آئیڈیل ہے، جناب سیدہ (س) کی عظمت یہ ہے کہ وہ قیامت میں جس کی شفاعت کریں گی وہ بہشت میں جائے گا، آج اگر ہم بی بی سیدہ (س) کے راستے پر چلتے ہیں تو خدا ہمیں فضیلتیں اور بلندی بھی عطا کرے گا۔ انہوں مزید کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ (س) بلند سیرت و کردار اور اعلیٰ اقدار کی مالک تھیں، حضرت فاطمہ زہرا (س) صبر و تحمل کا پیکر ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم مجاہدہ تھیں، آپ نے رسول اکرم (ص) اور حضرت امام علی (ع) کے شانہ بشانہ دین کی تبلیغ و ترویج کے فرائض انجام دیئے۔
خبر کا کوڈ : 969151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش