0
Tuesday 21 Dec 2021 11:57

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کب ہوں گی، ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا گیا

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کب ہوں گی، ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق حکومت نے نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں جمع کروائے گئے نوٹیفکیشن کےمطابق تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں پنجاب کے 24 اضلاع میں سردی کی چھٹیاں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک ہوں گی، جبکہ دوسرے فیز میں باقی 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں دی جائیں گی۔

23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، گوجرانوالہ، پاکپتن، شیخوپورہ، اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ننکانہ اور جھنگ شامل ہیں۔ 3 سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ، جہلم، میانوالی، اٹک، مظفرگڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یارخان، ڈی جی خان اور چنیوٹ شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 969538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش