0
Wednesday 7 Sep 2011 12:37

ملتان اور لاہور میں یوم دفاع کی تقریبات، شہداء کے لئے فاتحہ خوانی

ملتان اور لاہور میں یوم دفاع کی تقریبات، شہداء کے لئے فاتحہ خوانی
لاہور:اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح لاہور اور ملتان گیریژنز میں بھی تمام فار مشینوں اور یونٹوں نے یوم دفاع پاکستان سادگی اور پر وقار انداز سے منایا اور جنگ ستمبر 1965ء کی شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا لاہور میں یوم دفاع پاکستان کا آغاز فار مشینوں اور یونٹوں کی مساجد میں قرآن خوانی اور شہداء کے ایصال ثواب کی خصوصی دعاوں سے ہوا جنہوں نے دشمنوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے ناموس وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرا نہ پیش کیا تھا۔ مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر اعزازی گارڈز تعینات کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے بعد گیریژن کمانڈر میجر جنرل ملک ظفر اقبال نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پاکستان رینجرز جسے مزار کی پاسداری کا شرف حاصل ہے کی گارڈ نے سلامی دی جبکہ یوم دفاع کے حوالے سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک خصوصی تقریب میجر شبیر شریف شہید ( نشان حیدر) کے مزار پر ہوئی جنرل آفیسر کمانڈنٹ میجر جنرل عظیم آصف نے قبرستان میانی صاحب لاہور میں میجر شبیر شریف ( نشان حیدر) کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر فرنٹیر فورس رجمنٹ کے ایک چاق و چوبند نے سلامی دی میجر شبیر شریف کے خاندان کے افراد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
اسی نوعیت کی دیگر خصوصی تقریبات شہداء کی قبروں اور جنگ ستمبر کی یادگاروں پر ہوئیں پاک فوج کے مرکزی قبرستان میں بھی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں برگیڈئیر احسن رشید شامی اور دیگر شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گئی اور فاتحہ پڑھی گئی۔ ملتان گریژن میں بھی یوم دفاع پاکستان روائتی جوش و جذبہ اور تجدید عہد کیساتھ منایا گیا۔ یوم دفاع کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ملتان اور اس کے مضافات میں رہنے والے شہداء کے لواحقین، غازیوں، ریٹائرڈ اور حاضر سروس آرمی آفیسرز نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل صادق علی نے کہا کہ یوم دفاع چھ ستمبر ملک کی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جب افواج پاکستان نے غیور عوام کیساتھ مل کر سرفروشی اور وطن سے محبت کی لازوال داستانیں رقم کرتے ہوئے دشمن کے دانت توڑ دیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ہمارے مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہم سبز ہلالی پرچم پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے باٹا پور میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور چھ ستمبر کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ ہندوستان کے ساتھ واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے نوجوانوں نے پرچم اتارنے کی تقریب میں روایتی جوش کا مظاہرہ کیا۔ بارڈر کے دونوں اطراف عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پاکستان کے عوام خواتین اور بچوں نے سبز ہلالی پرچم کو ہاتھوں میں لے کر قومی نغموں پر نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت اور نعرہ حیدری کی گونج میں پریڈ دیکھی۔
خبر کا کوڈ : 96965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش