0
Thursday 23 Dec 2021 10:42

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی شہید
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 26 سالہ فلسطینی کو رملہ پناہ گزین کیمپ میں شہید کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج وقتا فوقتا مغربی کنارے کے اندر دھاوے بول کر کارروائی کرتی رہتی ہے، اس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں ہو جاتی ہیں۔ نابلس میں اسرائیلی پولیس کے دھاووں اور قبضے کی کارروائیوں کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے معمول بن چکے، جب کہ اسرائیلی پولیس ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کے علاوہ براہ گولیاں بھی برساتی رہتی ہے۔ گزشتہ ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی اندھدھند فائرنگ سے ایک فلسطینی 31 سالہ جمیل کیال جاں بحق ہو گیا تھا، انٹرنیٹ پر زیر گردش وڈیو کلپ میں فلسطینی شہری جمیل کیال کو زمین پر پڑا ہوا دیکھا گیا، اس کے سر سے خون بھی بہہ رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 969873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش