0
Thursday 23 Dec 2021 22:04

اپوزیشن کو بی جے پی کی ڈبل انجن کی ترقی راس نہیں آرہی ہے، نریندر مودی

اپوزیشن کو بی جے پی کی ڈبل انجن کی ترقی راس نہیں آرہی ہے، نریندر مودی
اسلام ائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جمعرات کو منعقد ایک عوامی ریلی سے خطاب میں اپوزیشن جماعتوں پر جم کر نشانہ سادھا اور کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ریاست کی ڈبل انجن کی حکومت کے ترقیاتی کام پسند نہیں آرہے ہیں۔ نریندر مودی نے وارانسی میں بناس ڈیری پلانٹ اور انٹگریٹیڈ اسپتال سمیت مختلف ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ تقریب میں کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں اترپردیش کو صرف ذات اور مذہب کے نظریہ سے دیکھتی ہیں۔ کسی پارٹی یا لیڈر کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ  کاشی و یوپی کے ترقی میں ڈبل انجن حکومت کی ڈبل طاقت میں بات کرتا ہوں تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ یوپی کو صرف ذات، مذہب اور طبقوں کے چشمے سے ہی دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں ڈبل انجن کی حکومت ریاست کی ترقی کے لئے دوہرے اقدام کررہی ہے لیکن ووٹ بینک کی سیاست کرنے والوں کو اس سے خاصی تکلیف ہورہی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے اترپردیش حال اور ماضی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ حکومتوں میں اترپردیش کو جو ملا اور آج یوپی کے لوگوں کو بی جے پی حکومت سے جو مل رہا ہے اس کا فرق صاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں اترپردیش میں ورثہ کو محفوظ رکھتے ہوئے ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔ نریندر مودی کی اترپردیش میں یوگی حکومت نے گاؤں و کسانوں کو غیر قانونی قبضہ جات کی فکر سے آزاد کراتے ہوئے انہیں خودکفیل بنایا ہے۔ مودی نے اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو اترپردیش میں ڈبل انجن کی ترقی راس نہیں آرہی ہے ان کی ڈکشنری میں سب کا ساتھ سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس جیسے لفظ شامل نہیں ہوسکے ہین۔
خبر کا کوڈ : 969971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش