0
Monday 27 Dec 2021 03:24

الگ صوبے کی جدوجہد تیز کرنے کا اعلان کرتا ہوں، پوری قوم کو متحد ہونا پڑیگا، آفاق احمد

الگ صوبے کی جدوجہد تیز کرنے کا اعلان کرتا ہوں، پوری قوم کو متحد ہونا پڑیگا، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ الگ صوبے کی جدوجہد تیز کرنے کرنے کا اعلان کرتا ہوں، یکم مارچ سے صوبے کے حصول کے لئے دستخطی مہم شروع کی جائے گی، 23 مارچ کو عالمی مبصرین کی موجودگی میں صوبے کے قیام کے لئے ریفرنڈم ہوگا۔ خالد مقبول، عامر خان، فاروق ستار، انیس قائم خانی سمیت ہر مہاجر لیڈر سے درخواست کرتا ہوں ہوسکتا ہے میں نے کوئی غلط بات کہی ہو میں سب سے قوم کے خاطر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں، مہاجر قوم کے پرچم کے لئے متحد ہوجائیں، ہم بانیاں پاکستان کی اولادیں ہیں، ہمیں کسی حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، ہم نے ملک بنایا ہے صوبہ بھی حاصل کرلیں گے، صوبے کے بغیر اس مہاجر قوم کے مسائل حل نہیں ہونگے، پوری قوم کو متحد ہونا پڑیگا، بنگلہ دیش میں موجود محصورین کو فوری واپس لایا جائے، نیا بلدیاتی ایکٹ کالا قانون ہے اس کو واپس لیا جائے، بااختیار بلدیاتی نظام بنایا جائے، کوٹہ سٹم ختم کیا جائے، نئی مردم شماری عالمی مبصرین کی نگرانی میں کرائی جائے، کراچی والوں پر بجلی کی اضافی بلنگ بند کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ جناح میں مہاجر قومی موومنٹ کے تحت جلسہ عام سے خطاب میں کیا۔

آفاق احمد نے کہا کہ اپنی قوم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑوں گا، اب الگ صوبے کی جدوجہد تیز کرنے کا اعلان کرتا ہوں، جنوبی سندھ صوبے کی تحریک کے لئے سندھ بھر کے دورے کروں گا، میں قوم کو دو مہینے دیتا ہوں وہ سوچ لے، ہم نے ملک طاقت کے زور پر حاصل کیا، صوبہ بھی حاصل کریں گے۔ آفاق احمد نے مزید کہا کہ صوبے کے بغیر اس مہاجر قوم کے مسائل حل نہیں ہونگے، پوری قوم کو متحد ہونا پڑیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ خالد مقبول، عامر خان، فاروق ستار، انیس قائم خانی سمیت ہر مہاجر لیڈر سے درخواست کرتا ہوں ہوسکتا ہے میں نے کوئی غلط بات کہی ہو، میں سب سے قوم کے خاطر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں، مہاجر قوم کے پرچم کے لئے متحد ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر غفور کے کردار پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا تھا لیکن ہم نے انہیں بھی طعنے دیئے خدا انکی مغفرت فرمائے، سب اس پرچم تلے جمع ہوجاؤ، میں نے سب سے معافی مانگ لی ہے، اس قوم کے خاطر تمام مہاجر کارکنان اپنی پارٹی میں جمع ہوجاؤ، ایک پلیٹ فارم پر آجاؤ۔
خبر کا کوڈ : 970467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش