0
Thursday 30 Dec 2021 17:55

پنجاب حکومت کا محکمہ اوقاف پر عدم اعتماد، دربار بی بی پاکدامنؒ کا ٹھیکہ سی این ڈبلیو کے حوالے

پنجاب حکومت کا محکمہ اوقاف پر عدم اعتماد، دربار بی بی پاکدامنؒ کا ٹھیکہ سی این ڈبلیو کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے شعبہ انجینئرنگ پر حکومت پنجاب نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دربار بی بی پاکدامنؒ کی تعمیر اور تزئین و آرائش کا 700 ملین کا منصوبہ سی این ڈبلیو کے سپرد کر دیا ہے۔ جنوبی پنجاب میں اہم مزارات کی تزئین و آرائش اور ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے بھی 100ملین فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ اوقاف کو پنجاب میں مزارات کی تعمیر و تزین وآرائش کی خاطر 100 ملین کے فنڈز فراہم کئے گئے تھے، جس کے بعد نومبر 2021 سے منصوبہ جات پر کام کا آغاز کیا جانا تھا اور اس کی تکمیل سال 2023 میں مکمل کرنے کا وقت دیا گیا ہے، جس میں دربار میاں میرؒ کی دیوار اور مسجد کی تزین و آرائش و بحالی سمیت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کی گئی ہے۔

دربار حضرت شاہ حسین لاہوری سے ملحقہ قبرستان کی بہتری زائرین کیلئے سہولیات کی فراہمی، برکت علی اسلامیہ ہال کی بحالی اور اور لائبریری کا قیام کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح جنوبی پنجاب کے مزارات کی تعمیر و تزین و آرائش و تعمیر کیلئے 100 ملین فنڈز مختص کیا گیا ہے۔ ان میں والڈ سٹی اتھارٹی سے معاونت لی جا رہی ہے اور منصوبہ جات جون 2023 تک مکمل کئے جائیں گے۔ جس میں دربار حضرت بہاولدین زکریا ملتان، دربار حضرت شاہ رکن عالم، حضرت شاہ شمس تبریز دربار بی بی پاکدامن راستی بی بی شامل ہیں۔ جن کی تزین و آرائش اور تعمیراتی کام شامل ہیں۔ اسی طرح دربار بی بی پاکدامن لاہور کی توسیع اور تعمیر و تزین وآرائش کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کیلئے ٹوٹل 700 ملین کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پہلے مرحلہ میں دربار کی توسیع اور گنبد کی تعمیر وغیرہ جس پر 194 ملین لاگت آئے گی۔

دوسرے مرحلہ میں قبرستان دکانات کی شکل و صورت میں بہتری زائرین کیلئے تین مزلہ ہال کی تعمیر گلیوں کا انفراسٹرکچر شامل ہیں، جو کہ دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبہ کی تکمیل کی ذمہ داری اوقاف انجینئرنگ شعبہ کی نا اہلی اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے سی این ڈبلیو کو دے کر اوقاف شعبہ انجینئرنگ پر حکومت پنجاب نے عدم اعتماد ظاہر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 971136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش