0
Friday 31 Dec 2021 19:03

اومی کرون پاکستان میں پنجے گاڑھنے لگا، کراچی کے ایک خاندان میں تصدیق

اومی کرون پاکستان میں پنجے گاڑھنے لگا، کراچی کے ایک خاندان میں تصدیق
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی نئی قسم پنجے گاڑھ رہا ہے جس کے باعث کراچی کے ایک خاندان میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ خاندان کراچی کے ضلع شرقی میں رہائش پذیر ہے، جس کے کچھ افراد چند روز قبل لاہور سے کراچی پہنچے تھے۔ اومی کرون سے متاثر ہونے والوں میں 8 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں جن کے عمریں 26 سے 77 سال کے درمیان ہیں۔

کورونا کے نئے کیسز کی تصدیق کے بعد کراچی میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 44 ہوچکی ہے۔ متاثر ہونیوالے افراد میں اومی کرون ویرینٹ کی تشخیص ڈاؤ یونیورسٹی کی پبلک ہیلتھ لیبارٹری میں کی گئی، جہاں ماہرین نے نیکسٹ جنریشن سیکوینسنگ کے ذریعے اومی کرون کیسز کا پتہ لگایا۔ اومی کرون سے متاثرہ افراد کے سیمپل محکمہ صحت سندھ نے ڈاؤ یونیورسٹی کو بھجوائے تھے۔
خبر کا کوڈ : 971347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش